موسم کی تبدیلی کے باوجود ،طویل لوڈشیڈنگ ، لو گ پریشان

موسم کی تبدیلی کے باوجود ،طویل لوڈشیڈنگ ، لو گ پریشان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)موسم کی تبدیلی کے باوجود گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بہتر نہ ہوسکا۔ شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور ہوشربا بل شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کرنے لگے ہیں ۔

درجہ حرارت میں بہتری کے باوجود فیصل آباد میں گیس لوڈ شیڈنگ کی صورتحال جوں کی توں ہے ۔ ڈی ٹائپ کالونی، سمن آباد، نثار کالونی، کینال روڈ، سرسید ٹاؤن، سیف آباد، پیپلزکالونی سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی طویل بندش نے مکینوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ شہریوں کے مطابق سوئی گیس کمپنی نے 24میں سے 8گھنٹے گیس کی فراہمی کا دعویٰ کیا تھا تاہم پوری سردیاں گزر گئیں اور تاحال دو سے تین گھنٹے گیس آتی ہے اور اس دوران بھی پریشر انتہائی کم ہوتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کھانا باہر سے خریدنے کے باعث ہزاروں روپے کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں