الائیڈ ہسپتال:انتہائی نگہداشت کے مریضوں کوانکار

الائیڈ ہسپتال:انتہائی نگہداشت کے مریضوں کوانکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال میں مسیحاؤں کے دل پتھر ہوگئے ۔ گائنی وارڈ کی نائٹ شفٹ میں تعینات ڈاکٹرز کی جانب سے انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کیا جانے لگا۔

 ہفتہ کی شب سمن آباد کے علاقہ سے مریضہ کو زچگی کے لیے گائنی وارڈ لایا گیا جہاں نائٹ شفٹ کی لیڈی ڈاکٹرز کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ اور نامناسب تھا۔ اہلخانہ کے مطابق ڈیوٹی ڈاکٹر کی جانب سے نارو سلوک اپناتے ہوئے مریضہ کو داخل کرنے سے انکار کردیا گیا جبکہ معاملہ سینئر ڈاکٹر تک پہنچایا گیا جنہوں نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے اپنی ساتھی ڈاکٹر کی تائید کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گائنی وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز اور عملے کے حوالے سے مریضوں کی جانب سے متعدد شکایات سامنے آچکی ہیں جس پر انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں