تعلیمی اداروں میں سپورٹس مقابلے ضروری:ڈاکٹر ناصر امین

تعلیمی اداروں میں سپورٹس مقابلے ضروری:ڈاکٹر ناصر امین

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی تائیکوانڈو ٹیم نے گریزن یونیورسٹی لاہور میں ہونے والے ہائر ایجوکیشن کمیشن انٹر یونیورسٹی تائیکوانڈو ویمن چیمپئن شپ کے مقابلوں میں تسمیہ منیر چیمہ نے براؤن میڈل اور تین ہزار روپیہ کیش پرائز اپنے نام کر لیا۔

کامیابی پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے ڈائریکٹر سپورٹس ذیشان خان،ٹیم کوچ نبیلہ کوثر اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھیلوں کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں