جھنگ:خاندانی دشمنی کا شکار کھچی اور بلوچ برادری میں صلح

جھنگ:خاندانی دشمنی کا شکار کھچی اور بلوچ برادری میں صلح

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او راشد ہدایت کی ہدایت پر خاندانی دشمنی کا شکار کھچی اور بلوچ برادری کے درمیان صلح کروا دی گئی، دیرینہ دشمنی میں آٹھ افراد قتل ہوچکے تھے ۔

چک نمبر 181 ج ب کے رہائشی کھچی برادری اور بلوچ برادری میں 2020ء میں رنجش کا آغاز ہوا ۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے دشمنی کے خاتمے کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن اوصاف صفدر واہلہ کی سربراہی میں ، ڈی ایس پی صدر سرکل ایم اسلم ، ایس ایچ او تھانہ موچی والا اظہر خان اور تفتیشی افسروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔ قتل میں ملوث ملزموں کی گرفتاری اور آلات قتل برآمد کئے گئے ۔میڈیا سے بات کرتے ایس پی انویسٹی گیشن جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ دیرینہ دشمنی کے خاتمے کیلئے انسدادی کارروائیاں کی گئیں ۔ ڈی پی او کی ہدایات پر پولیس افسروں اور معززین علاقہ کے تعاون سے دونوں فریقین میں صلح کروا دی گئی ۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کاوش پر ڈی پی او کے اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں