مریم نواز عوام کی بہبود کے منصوبے لائینگی:خالد غنی

 مریم نواز عوام کی بہبود کے منصوبے لائینگی:خالد غنی

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی ا ے خالد غنی چوہدری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے برسراقتدار میں آتے ہی صوبہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کا سنگ بنیاد پھر سے رکھ دیا گیاہے ۔

مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کی رہنمائی میں پنجاب کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ایسے منصوبے لے کرآئیں گی جس سے صوبے بھر کے عوام سکھ کا سانس لیں گے پنجاب میں مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ منتخب ہونا پنجاب میں ترقی کی ضمانت ثابت ہو گا انہوں نے کہاکہ ملک کو ناتجربہ کار ناانصافی حکومت نے تباہی کے دہانے تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی تھی جس کو بچانے کے لیے قبل از یں بھی پی ڈی ایم اتحاد کی صورت میں مسلم لیگ ن نے قر بانی دی بلکہ ملک تباہی سے بچایا اب عوام کی امنگوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز پنچاب کے عوا م کے لیے بہتر منصوبہ سازی کریں گی اور عوام دوست پالیسیاں مرتب کریں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں