ختم نبوت معاملہ ،جذبات مجروح نہیں کرناچاہئیں:علامہ حامد

 ختم نبوت معاملہ ،جذبات مجروح نہیں کرناچاہئیں:علامہ حامد

جکھڑ (سٹی رپورٹر )مذہبی سکالر علامہ حامد حسن چشتی ، تاجر رہنما عظیم اختر انصاری ، بابر قادری اور عادل رشید انصاری نے کہا ہے کہ ختم نبوت نہایت اہم معاملہ ہے ۔

اس حساس معاملے سے کسی قسم چھیر چھاڑ کرنا مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کے مترادف ہے ۔ حکومتی عہدیدار، مذہبی رہنما یا کوئی بھی سیاسی و سماجی لیڈر کو ایسی کسی بھی بات سے گریز کرنا چاہیے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں ۔ حضور نبی کریم ﷺاللہ کے آخری نبی ہیں انکے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے جسکے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں