غیرملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی لمحہ فکریہ :ڈاکٹر سجاد

غیرملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی لمحہ فکریہ :ڈاکٹر سجاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیرملکی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کی کمی لمحہ فکریہ ہے ۔ حکومت اور صنعتکاروں کو غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار اور ماحول دوست فضا مہیا کرنے کیلئے عالمی بینک کے منصوبوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

 یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام چھوٹی صنعتوں میں صاف پیداواری ماحول بارے آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں متعلقہ شعبوں کے سرکردہ افراد کے علاوہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ریجنل ڈائریکٹر نعیم اللہ بھٹی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد کی ترقی میں اپنا گرانقدر حصہ ڈال رہی ہے تاہم اسکے عمومی حالات پریشان کن ہیں جن کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ افسروں کی توجہ کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں