ضلع میں انسداد پولیو مہم شروع ،ڈی سی نے جائزہ لیا

ضلع میں انسداد پولیو مہم شروع ،ڈی سی نے جائزہ لیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے جنرل بس سٹینڈ میں پولیوٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔۔

 جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف گلی محلوں،ہیلتھ مراکز،پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز،موٹر وے انٹرچینجز سمیت دیگر عوامی مقامات پرپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے جنرل بس سٹینڈ میں پولیوٹیموں کی موجودگی،بچوں کو قطرے پلانے اور اندراجات عمل کو چیک کیا۔ انہوں نے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی بسوں کے اندر جا کر والدین سے ان کے ہمراہ پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے بارے دریافت اور بچوں کی انگلیوں پر تصدیقی نشانات چیک کرکے تسلی کی جبکہ موقع پر بعض بچوں کو خود بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے ۔ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ اڈوں سے کوئی مسافر گاڑی سفر کرنے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں