وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے راؤ کاشف کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے راؤ کاشف کی ملاقات

سمندری(نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سمندری کے صوبائی حلقہ پی پی105سے ممبر صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں ایڈووکیٹ نے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔۔

 اس مو قع پر مریم نواز نے راؤ کاشف رحیم خاں کی سابق دو ادوار میں بطور ایم پی اے کارکردگی کو سراہا اس مو قع پر سیاسی صورتحال اور علاقائی مسائل پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور راؤ کاشف رحیم کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی مریم نواز نے مبارک باد دینے پر راؤ کاشف رحیم خاں ایم پی اے کا شکریہ کیا اورسمندری کے مسائل حل کے حوالے سے ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں