مریم نوازکی قائدانہ صلاحیتیں کھل کر سامنے آئینگی:اسرارمنے

مریم نوازکی قائدانہ صلاحیتیں کھل کر سامنے آئینگی:اسرارمنے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورپی پی112سے سابق ٹکٹ ہولڈراسرارمنے خان نے کہاہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کے 300یونٹ کے استعمال پر سولر سسٹم فراہمی،رمضان پیکیج، مہنگائی کوکنٹرول کرنے اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے۔۔۔

 عملی اقدامات کااعلان فی الفورپیش قدمی انکی بہتر حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے ۔ اُنہوں نے پنجاب اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پراُن کا خیرمقدم اور نوازشریف سمیت اُنکے خاندان کومبارکبادپیش کی۔اُن کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک قوم کی خدمت کی ہے ۔ نوازشریف کے تینوں ادوارمیں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن رہا۔ وہ مریم نواز کے واضح اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کی خوشی میں اپنے ڈیرے پر تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پرحلقہ بھرسے سینئرمسلم لیگی رہنماؤں اورکارکنوں نے شرکت کی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اورمٹھائی تقسیم کی گئی۔ اسرار منے خان نے خطاب میں مزید کہا کہ بہادر باپ کی بہادر بیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالتے ہوئے جو عوامی مسائل کا دبنگ خطاب کیا وہ موجودہ حالات کے تناظر میں لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کاعزم ہے ۔ آنیوالے دنوں میں مریم نوازکی قائدانہ صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں گی وہ ایسی گڈ گورنس کی بدولت عوامی خدمت کے نئے رجحان کو فروغ دیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں