ویمن جرنلسٹ کے اجلاس میں نئے عہدیداروں کا چنائو

 ویمن جرنلسٹ کے اجلاس میں نئے عہدیداروں کا چنائو

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مروہ عنتر ویمن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی صدر جبکہ جویریہ خان سیکرٹری نامزد ہو گئیں۔ صحافیوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔ گزشتہ روز ویمن جرنلسٹ کا اجلاس ہوا ۔۔

جس میں جویریہ خان ، شائستہ شیخ اور رباب چیمہ ، مریم رضا ، کرن شہزادی اور ردا سندھو ،طیبہ علی،مناہل فاطمہ،خلزہ لیاقت ودیگر خواتین رپورٹرز نے شرکت کی باہمی مشاورت سے ویمن جرنلسٹ ایسوسی کے صدر کے لئے مروہ عنتر ،جنرل سیکرٹری کے لئے جویریہ خان فنانس سیکرٹری کے لئے رباب چیمہ انفارمیشن سیکرٹری کے لیے کی ردا سندھو کا چناؤ کیا گیا ۔ اجلاس میں تمام شرکا نے عہد کیا کہ ٹیم ورک کے ساتھ اپنے مشن کو آگے بڑھائیں گے جس میں خواتین جرنلسٹس کے مفادات اور فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا سمیت یہ طے کیا گیا کہ ہر ماہ ایک اجلاس لازمی منعقد کیا جائے گا جس میں تمام ارکان شریک ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں