زرعی یونیورسٹی چوک میں سڑک مرمت نہ ہوسکی

 زرعی یونیورسٹی چوک میں سڑک مرمت نہ ہوسکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہ اورغفلت کے باعث زرعی یونیورسٹی چوک میں پائپ ڈالنے کے لیے توڑی گئی سڑک دوبارہ مرمت نہ ہوسکی مین چوک میں موجود ملبے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔

زیر زمین پائپ ڈالنے کے لیے سڑک توڑ کر گڑھا بنایا گیا پائپ ڈالنے کا کام مکمل ہونے کے بعد گڑھا پر کرکے سڑک کی مرمت کرنے کی بجائے گڑھے میں ملبے کا ڈھیر لگاکر چھوڑ دیا گیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامناہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں