تعلیمی اداروں میں کتاب میلے جاری رہناضروری :ڈاکٹر ناصر

تعلیمی اداروں میں کتاب میلے جاری رہناضروری :ڈاکٹر ناصر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تعلیمی اداروں میں ایسے کتاب میلے ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ طالبعلموں اور اساتذہ اکرام کو ایک ہی چھت تلے تمام کتابیں رعایتی قیمت پر میسر آ سکیں اور نئی نسل میں کتاب کی اہمیت ،علم کے فروغ،کتاب دوستی میں اضافے کا رحجان بڑے ۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے نیو کیمپس میں دو روزہ کتاب میلے کے افتتاح پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کتاب میلے کا مقصد طلباء وطالبات میں کتابو ں سے نالج سیکھنے کی اہمیت کو اُجا گر کر نا اور کتب بینی کو فروغ دینا ہے ۔ جی سی یونیورسٹی منعقدہ کتاب میلے میں مذہب، تاریخ، فلسفہ، سائنس، سیاست، نفسیات، شاعری، مزاح، آپ بیتیاں، سوانح، سفرنامہ، صحت، تعلیم، تہذیب، ثقافت، فن اورتحقیق پر مبنی کتب کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں