ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس ممبرشپ کیلئے انٹرویو زشروع

ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس  ممبرشپ کیلئے انٹرویو زشروع

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ کے لئے درخواست گزاروں کے انٹرویوز شروع ہوگئے ۔

کمشنر /چیئرپرسن سلوت سعید کی زیرصدارت مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ممبرشپ کے خواہشمند افراد کے انٹرویو کرکے ضروری فیصلے کئے گئے ۔ کمشنر نے کہا کہ ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کو عمدہ نظم ونسق کے ساتھ کامیابی سے چلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ممبرشپ کے لئے شائقین کی بڑی تعداد میں دلچسپی قابل ستائش ہے انہیں ان ڈور گیمز کی معیاری سہولیات فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں