پنجاب ہائوسنگ سکیم کے مالی ، سیورمینز کو 3ماہ سے تنخواہ نہ ملی

پنجاب ہائوسنگ سکیم کے مالی ، سیورمینز کو 3ماہ سے تنخواہ نہ ملی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب ہائوسنگ سکیم کے مالی اور سیورمین گزشتہ تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آن پہنچی تفصیلات کے مطابق ستیانہ روڈ پر ۔۔۔

واقع پنجاب ہائوسنگ سکیم میں بطور سیور مین اور مالی کام کرنے والے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں 20سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جس سے 20خاندانوں میں سینکڑوں افراد پر فاقہ کشی کی نوبت آن پہنچی ہے لیکن متعلقہ افسروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ افسر اپنی تنخواہیں بھی لیتے ہیں اور مراعات بھی لیکن چھوٹے ملازمین کو وقت پر تنخواہیں بھی نہیں ملتی ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 32ہزار روپے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن مالیوں اور سیور مینوں کو 25 ہزار ہی دی جارہی تھی گزشتہ تین ماہ سے 25ہزار بھی نہیں دی گئی جس پر شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ نوٹس لیکر فوری تنخواہیں دلائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں