جھنگ:محکمہ سول ڈیفنس کا آ گاہی سیمینار ، ریلی نکالی گئی

جھنگ:محکمہ سول ڈیفنس کا آ گاہی سیمینار ، ریلی نکالی گئی

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عالمی یوم شہر ی دفاع کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس جھنگ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سول ڈیفنس آفیسراسد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزنعیم خان لشاری،پروفیسر رضا شاہ عابد سمیت دیگر متعلقہ سٹاف اور طلباو طالبات نے شرکت کی۔ سول ڈیفنس آفیسراسد سلیمان نے عالمی یوم شہر ی دفاع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہنگامی حالات سے نمٹنے ، تخریب کاروں اور سماج دشمن افراد پر کڑی نظر رکھنے کے حوالہ ے خصوصی لیکچرز دیئے ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی او ربیرونی نا گہانی آفات سے نبرآزما ہونے کیلئے ہر شہری کیلئے سول ڈیفنس کی تربیت ضروری ہے ۔ سیمینار کے اختتام پرحفاظتی تدابیر پر مبنی پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور ریلی نکالی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں