قرآن مجید انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیا گیا :مقررین

 قرآن مجید انسانیت کی رہنمائی  کیلئے نازل کیا گیا :مقررین

چناب نگر(نامہ نگار)جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چنا ب نگر میں ختم نبوت کورس وعظمت قرآن سیمینار سے مقررین نے کہا ہے کہ قرآن مجید کو اﷲ تعالیٰ نے عالم انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیا گیا۔

 قرآن پاک ہمارے لئے ہدایت اسلام ہمارے لئے نظام زندگی ہے ،مقررین نے کہا کہ انسانیت کو راہ ہدایت قرآن مجید ہی سے حاصل ہوسکے گی حضورؐ آخری نبی ہیں اور قرآن مجید اﷲ تعالیٰ کی مقدس کتاب ہے ۔اﷲ تعالیٰ نے خود آگاہ کیا ہے کہ یہ کتاب اسی نے نازل کی ہے اور وہی اس کا محافظ ہے قیامت تک کیلئے قرآن پاک اپنے  ابتدائی الفاظ و آیات کے ساتھ موجود رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں