چناب نگر میں بے ہنگم ٹریفک ،شہریوں کو شدید مشکلات

چناب نگر میں بے ہنگم ٹریفک ،شہریوں کو شدید مشکلات

چناب نگر(نامہ نگار)بے ہنگم ٹریفک شہریوں کا مقدر بن گئی،سکول، کالجز اور دفاتر آنے اور جانے کے اوقات میں شہریوں کو ٹریفک جام کے باعث شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے ۔

شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔بے ہنگم ٹریفک عرصہ سے چناب نگر کے شہریوں کا مقدر بن چکی ہے شہر کی سڑکوں اقصیٰ روڈ،کالج روڈ،ریلوے روڈ اور دیگر مقامات پر ٹریفک جام رہتی ہے جس کے باعث سکول، کالجز اور دفاتر میں جانے والے افراد کوعرصہ دراز سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں