سرکاری خزانے کو نقصان ،کمشنر کا نو ٹس سی ای او کا رپوریشن سے رپورٹ طلب

سرکاری خزانے کو نقصان ،کمشنر کا نو ٹس  سی ای او کا رپوریشن سے رپورٹ طلب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا رشتہ داروں کو نوازنے کے لیے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا معاملہ کمشنر سلوت سعید نے نوٹس لے کر سی او میونسپل کارپوریشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا نے لائٹ سپروائزر کی جانب سے بغیر نقشہ منظوری کے رشتہ داروں کا پلازہ تعمیر کروانے کی خبر شائع کی تھی جس پر کمشنر سلوت سعید نے نوٹس لے لیا کمشنر کی جانب سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کو معاملے کی مکمل انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لائٹ سپروائزر نے مبینہ طور پر ساز باز ہوکر اپنے ایک عزیز کا پلازہ بغیر نقشہ منظوری اور لیگل فیس ادائیگی کے تعمیر کروایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں