شہر میں روڈ کٹس کو بغیر مرمت چھوڑ دینا معمول ، سڑکیں خراب

شہر میں روڈ کٹس کو بغیر مرمت چھوڑ دینا معمول ، سڑکیں خراب

فیص آباد(خصوصی رپورٹر)شہر میں روڈ کٹس کو بغیر مرمت چھوڑ دینا معمول بن چکا ہے معمولی نظر آنے والے روڈ کٹس ہی کروڑوں روپے مالیت سے بنائی جانے والی سڑکوں کو تباہ کردیتے ہیں ۔

فیصل آباد میں مختلف سرکاری محکموں اور پرائیویٹ افراد کی جانب سے زیر زمین تار اور پائپ لائنیں ڈالنے کے لیے شہری حدود میں میونسپل کارپوریشن سے روڈ کٹس کے این او سی حاصل کرکے سڑکوں کو توڑ کر یا گرینڈر بلیڈ کی مدد سے کاٹ کر تار یا پائپ ڈالے جاتے ہیں جس کے بعد ان سڑکوں کو بغیر مرمت کروائے یونہی چھوڑ دیا جاتاہے جس کے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی ان روڈ کٹس کی مرمت نہیں کروائی جاتی جس کے باعث سڑک اسی جگہ سے ٹوٹنا شروع ہوجاتی ہے ماہرین کے مطابق جب سڑک کو کٹ لگایا جاتاہے تو بجری نکلنا شروع ہوجاتی ہے اور گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ بجری مسلسل نکلتی رہتی ہے جس سے سڑک چند ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں