ریونیو عملے کی غفلت ،سائلین خوار ،رجسٹریوں کا عمل رک گیا

 ریونیو عملے کی غفلت ،سائلین خوار ،رجسٹریوں کا عمل رک گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیت ریونیو عملے کی غفلت کے باعث سائلین خوار ہونے لگے تحصیلداروں کے دفاتر میں موجود نہ ہونے سے جائیدادوں کے انتقال اور رجسٹریوں کا عمل رک گیا ۔

شہریوں کو زرعی یا سکنی جائیدادوں کے انتقال یا رجسٹری کے لیے پٹواری کے پاس جانا پڑتا ہے جہاں سے کاغذی کار روائی مکمل کرکے ان کو تحصیلدار کے دفتر میں بھجوا دیا جاتاہے اور تحصیلدار کے سامنے خریدار اور فروخت کنندہ دونوں یا جائیدار منتقلی کی صورت میں تمام فریقین کے بیان ہوتے ہیں جس کے بعد تحصیلدار کے دستخط ہوتے ہیں اور انتقال یا رجسٹری کا عمل مکمل ہوتا ہے لیکن فیصل آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدم توجہ کے باعث تحصیلدار اپنے دفاتر میں موجود ہی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے سائلین اپنے کاموں کے لیے بار بار تحصیل دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں