ٹو بہ:پہلا پنجاب مقابلہ مصوری ، زینب بتول کی پہلی پوزیشن

ٹو بہ:پہلا پنجاب مقابلہ مصوری ، زینب بتول کی پہلی پوزیشن

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر پہلا پنجاب مقابلہ مصوری ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوا۔

پنجاب کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے پنجاب بھر میں مصوری مقابلہ جات منعقد کرائے جا رہے ہیں، ضلعی سطح پر مقابلے کے موضوعات کم عمری کی شادی، پاکستان میں غربت، چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان، پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور پاکستان کی قدرتی خوبصورتی ہیں، مقابلہ میں باصلاحیت نوجوانوں نے فن مصوری کے جوہر دکھائے ، مقابلہ مصوری میں پہلی پوزیشن زینب بتول نے حاصل کی، جبکہ عمر شاہد نے دوسری اور کائنات جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر اور ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ابرار عالم نے مقابلے کے انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں