ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملازمین کا 5 مارچ سے ہڑتال کا اعلان

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملازمین کا 5 مارچ سے ہڑتال کا اعلان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کی سمری تو واپس لے لی لیکن ایف ڈبلیو ایم سی کے پاس ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے پیسے موجود نہیں ہیں۔

 کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ملازمین نے 5 مارچ سے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ۔گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے ایف ڈبلیو ایم سی کو مالی مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر معمول بن چکا ہے ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کے حصول میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں