دکاندار خریداروں سے سیلز ٹیکس وصول ،جیبوں میں ڈالنے لگے

دکاندار خریداروں سے سیلز ٹیکس وصول ،جیبوں میں ڈالنے لگے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)دکاندار خریداروں سے سیلز ٹیکس وصول کرکے جیبوں میں ڈالنے لگے ایف بی آر سیلز ٹیکس وصول کرنے میں ناکام ہے ۔

ایف بی آر کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سٹورز میگا مارٹس بیکریوں برانڈ شاپس اور فوڈ چین آوٹ لیٹ سمیت 600 سے زائد بڑے کاروباری مراکز کو پی او ایس سسٹم میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا رجسٹریشن کے بعد متعلقہ ریٹیلرز کی مانیٹرنگ کا کوئی نظام موجود نہیں کاروباری حضرات شہریوں سے تو سیلز ٹیکس وصول کرلیتے ہیں لیکن وہ ایف بی آر کو جمع نہیں کرواتے بعض جگہوں پرخریداروں کوجعلی رسیدیں دئیے جانے کا بھی انکشاف ہوا قانون کے مطابق ایک جعلی رسید جاری کرنے کا جرمانہ 5 لاکھ روپے ہوتا ہے زیادہ جعلی رسیدیں دینے پر متعلقہ دکان کو سیل کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں