واسا بہتر سروسز فراہم کرنے میں ناکام،شہریوں کی شکایت ازالے کیلئے ڈیڈ لائن رکھنے کا مطالبہ

واسا بہتر سروسز فراہم کرنے میں ناکام،شہریوں کی شکایت ازالے کیلئے ڈیڈ لائن رکھنے کا مطالبہ

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )واسا شہریوں کو بہتر سروسز فراہم کرنے میں ناکام ہے شکایات کے ازالے کے انتہائی سست اور غیر موثر نظام سے لوگ تنگ آچکے ہیں شہریوں نے شکایات کے ازالے کیلئے ڈیڈ لائن رکھنے کا مطالبہ کردیا

۔واسا کا شکایات کے ازالے کا نظام انتہائی سست اور غیر موثر ہے شکایات کی مانیٹرنگ نہ ہونے سے شہریوں کی درخواستوں اور فون کالز پر کوئی ایکشن نہیں ہوتا شہریوں کا کہنا ہے بوسیدہ پائپ لائنوں ، سیوریج سسٹم کے باعث اکثر مسائل کا سامنا رہتا ہے سیوریج لائنوں کی مناسب  صفائی نہ ہونے سے اکثر اوقات شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر ابلتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ماحول تعفن زدہ رہتا ہے پینے کا پانی بھی صاف نہیں ہوتا واسا کے متعلقہ دفاتر میں شہری  شکایات درج کرواتے ہیں تو کوئی کار روائی نہیں ہوتی اور بار بار فون کالز کرنے کے باجود آپریشن سٹاف متعلقہ جگہ پر نہیں پہنچتا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی سروسز انتہائی غیر تسلی بخش ہیں شکایات کی مانیٹرنگ کا بھی نظام موجود نہیں  شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واسا کو جدید تقاضوں کے مطابق شکایات کے اندراج کے بعد شکایات کو نمبر دے کر ہر کام کے لیے ایک الگ ڈیڈ لائن بنانی چا ہیے ادھر شہریوں کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کا سلسلہ بھی چل رہا ہے ہمیشہ سے واسا کا  موقف ہوتا ہے کہ اگر شہری بروقت بل ادا کریں تو  واسا اپنی سروسز کو بہتر کرسکے گا موقف کیلئے ایم ڈی واسا عامر عزیز سے رابطہ کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں