محکمہ ماحولیات غفلت ،پولیتھین بیگز کا استعمال کم نہ ہوسکا

محکمہ ماحولیات غفلت ،پولیتھین بیگز کا استعمال کم نہ ہوسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی سنگین غفلت کے باعث پولیتھین بیگز کا استعمال کم نہ ہوسکا صرف چند ایک بڑے میگا مارٹس اور فارمیسیوں نے نان وون فیبرک سے بنے بائیوڈی گریڈ ایبل بیگز کا استعمال شروع کیا ہے۔۔۔

 ضلع بھر میں لاکھوں دکانوں پر روزانہ کروڑوں کی تعداد میں پولیتھین بیگز استعمال کیے جارہے ہیں ۔ شہراور گرد و نواح میں پولیتھین بیگز کا استعمال ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنارہاہے پولیتھین بیگز آبی آلودگی اور سالڈ ویسٹ کی بھی سب سے بڑی وجہ بنتے ہیں یہ بیگز سالہا سال تک مٹی یا پانی میں جذب نہیں ہوتے اور اپنا وجود برقرار رکھتے ہیں ان بیگز سے سیوریج لائنیں بند ہونے ست واسا کو اور کچرا اٹھانے کیلئے ایف ڈبلیو ایم سی کو سالانہ لاکھوں زائد خرچ کرنے پڑتے ہیں دوسری جانب ان کیمیکل زدہ بیگز میں استعمال کی جانیوالی اشیا خور و نوش بھی انسانی صحت پر انتہائی حد تک مضر اثرات مرتب کرتی ہیں مگر ان بیگز کے استعمال یا فروخت کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ضلعی انتظامیہ بھی اس سنگین مسئلے پر توجہ دینے کو تیار نہیں اور محکمہ ماحولیات نے بھی اس مسئلے کو پس پشت ڈال رکھا ہے جس سے انسانی صحت اور سرکاری خزانے دونوں کا نقصان ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں