جنگلی حیات کا عالمی دن ، وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر میں واک

جنگلی حیات کا عالمی دن ، وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر میں واک

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر گٹ والا میں سکول اور کالج کے طلبا و طالبات مدعو کیا گیا۔۔۔

 اور آگاہی واک کی گئی۔3 مارچ کو جنگلی حیات کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ہر سال اس دن کو الگ عنوان کے ساتھ منایا جاتا ہے رواں برس ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کو لوگوں کو زمین کے ساتھ جوڑنے اور تحفظ جنگلی حیات میں ڈیجیٹل ترقی کے عنوان سے منایا گیا وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر گٹ والا میں طلبا و طالبات کو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مائیکرو چِپنگ کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں