پہلا پنجاب مقابلہ تھیٹر ، مختلف شہروں سے شرکت

پہلا پنجاب مقابلہ تھیٹر ، مختلف شہروں سے شرکت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ تھیٹر 2024ء فیصل آباد ڈویژن میں منعقد کیا گیا۔

 ڈویژن سطح پر مقابلوں میں باصلاحیت نوجوانوں نے اداکاری اور تحریر و ہدایات کے جوہر دکھائے جن میں جھنگ،چنیوٹ، جڑانوالہ اور فیصل آباد سے مختلف تھیٹر گروپس نے حصہ لیا۔ فیصل آبادکی ادبی شخصیت پروفیسر شبیر قادری، معروف فنکار و ہدایتکار شہزادہ پرویز اور ہدایت کار و فنکار احمد نیازی نے ججز کے فرائض انجام دیئے ۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن جوگ رنگائی گروپ فیصل آباد کے ڈرامہ سسی پنوں نے حاصل کی جبکہ دلاور حسین گروپ کے ڈرامہ تعلیم بالغاں نے دوسری اور برق ایسوسی ایشن کے ڈرامہ گھٹدا چانن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہدایتکار و فنکار شہزادہ پرویز اور پروفیسر شبیر قادری نے مقابلے کے شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں