سدھار:4 سالہ بچی قوت سماعت سے محروم،باپ دربدر

سدھار:4 سالہ بچی قوت سماعت سے محروم،باپ دربدر

پینسرہ (نمائندہ دنیا)چار سالہ بچی قوت سماعت سے محروم، مزدور باپ علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ۔۔

، سدھار کے رہائشی ارشد نے روز نامہ دنیا سے بات چیت کرتے کہا بیٹی قوت سماعت سے محروم بولنے سے بھی قاصر سے اسکے گلے میں سوراخ ہے جس کے علاج کیلئے ڈاکٹر 35لاکھ روپے مانگ رہے ہیں غریب آدمی ہو جمع پونجی بیٹی کے علاج پر خرچ ہو رہی ہے سرکاری ہسپتالوں میں دو سال سے دھکے کھا رہا ہوں ٹیسٹ رپورٹ کی مد میں ابتک چالیس ہزار سے زائد خرچ کر چکا ہوں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا ڈاکٹر کہتے ہیں پیسے کا انتظام کر و تب ہی آپریشن ممکن ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر صحت سے درخواست ہے کہ میری بیٹی کے دکھ کو اپنا سمجھتے ہوئے علاج نے میں میری مدد کی جا ئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں