اتائیوں کے دواڈے سربمہر 3 میڈیکل سٹورزکا چالان

اتائیوں کے دواڈے سربمہر  3 میڈیکل سٹورزکا چالان

بھوانہ(نمائندہ دنیا) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صہیب اور ڈرگ انسپکٹر مشہود نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ۔۔

اتائیوں کے دو اڈوں کو سیل کر دیا جبکہ ڈرگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین میڈیکل سٹورز کا چالان کر دیا گیا۔اڈا پٹھانکوٹ اوراڈا گھگھ چوک پر واقع دو اتائی اڈے سیل کر دیئے گئے جبکہ آصف میڈیکل سٹور اڈا منارہ,حق باہو میڈیکل سٹور,الائیڈ میڈیکل سٹور کا چالان کر دیا گیا۔تینوں میڈیکل سٹورز کو سیل پرچیز ریکارڈ نہ ہونے ,نشہ آور ادویات فروخت کرنے پر چالان کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں