نوکری کاجھانسہ دیکر، اغوا کرکے لڑکیوں سے زیادتی

نوکری کاجھانسہ دیکر، اغوا کرکے لڑکیوں سے زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں دو لڑکیوں اور خاتون کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔تھانہ صدر کے علاقے میں ککوآنہ کی۔۔

 رہائشی نسیم بی بی کی بیٹی (آ)کو ملزم ذیشان نوکری کا جھانسہ دیکر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔تھانہ ویمن میں مقدمہ کاا ندراج کرواتے رفیق کالونی کی رہائشی رخسانہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی (ش)کو ملزم اسد نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔تھانہ سٹی کے علاقے قصبہ جڑانوالہ کی رہائشی (ن ، ب کو)ملزم عمر دراز نے قابو کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں