سانحہ 16 اگست کے متاثرہ مسیحی طلبہ کو کتب،یونیفارمزتقسیم

سانحہ 16 اگست کے متاثرہ مسیحی طلبہ کو کتب،یونیفارمزتقسیم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) کیتھولک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی جانب سے جڑانوالہ میں سانحہ 16 اگست پرکرسچین کمیونٹی کے ۔۔

متاثرہ400 بچوں کے لئے سکول بکس سٹیشنری اور یونیفارمز کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ کیتھولک ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر بشپ اندریاس رحمت نے خطاب کرتے کہا کہ کرسچین کمیونٹی کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ۔فادر خالد مختار کاکہنا تھا کہ چیئر مین کیتھولک ایجوکیشن کمیشن اندریاس رحمت کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے بچوں کی تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے سکول کٹس سے نوازا۔سکول کٹس ملنے پر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔اقلیتی رہنما شکیل بھٹی اور وقاص نے چیئرمین ایجوکیشن بورڈ کی خدمات کو سراہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں