منشیات فروشوں کیخلاف کر یک ڈاؤن تیز کر نے احکامات

 منشیات فروشوں کیخلاف کر یک ڈاؤن تیز کر نے احکامات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کیخلاف کر یک ڈاؤن جاری ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلعی سربراہان کو کریک ڈاؤن تیز کر نے احکامات جاری کیے۔۔۔

 جس پر عملدآمد کر تے ہو ئے منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران 4691مقدمات کا اندارج کر تے ہو ئے 4710ملز موں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1950کلوگرام چرس،1240کلو گرام ہیروئن،3کلوگرام آئس،85800لٹر شراب بر آمد کی گئی۔ آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے سی پی او فیصل آباد ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اور احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیات فروشوں اور ڈیلرز کیخلاف بالا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ایس ایچ او ز اپنے اپنے علاقہ میں گشت کے نظام کو بہتر بنائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں