حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزم گرفتار ، ملکی ،غیر ملکی کرنسی برآمد

حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزم گرفتار ، ملکی ،غیر ملکی کرنسی برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملز موں کو حراست میں لیکر بھاری تعداد میں ملکی او ر غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے ٹیم نے جھنگ میں کار روائی کرتے  تین ملز موں کو پکڑا جو غیر قانونی طور پر منی ایکسچینج قائم کرکے  حوالہ ہنڈی کا دہندہ چلانے میں مصروف تھے ۔ ملز موں کی شناخت ارسلان، عثمان اور عمر کے نام سے ہوئی۔  ان کے قبضے سے 2 ہزار سے زائد امریکی ڈالرز، اور دیگر ملکی اور غیر ملکی کرنسی ، موبائل فون ، لیپ ٹاپ، نقدی، جعلی چیکس، مہریں، جعلی جاب لیٹرز اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔  ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں