ڈپٹی کمشنر آصف رضا کا پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر آصف رضا کا پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈ کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آصف رضا کا پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈکا دورہ ، ایکسین ہائی ویز احمد و دیگرافسر بھی ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر نے پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈکے دونوں اطراف ٹف ٹائل لگانے کے کام کا جائزہ لیا ۔۔

 ڈپٹی کمشنر نے ایکسین ہائی ویز کو ہدایت کی کہ ٹف ٹائل کے مٹیریل اور کام کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے ، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر نے ایکسین ہائی یز کوٹف ٹائل لگانے کے کام کو جلد مکمل کرانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں