جڑانوالہ:گیس سلنڈرز ریفلنگ کے دوران خوفناک آتشزدگی

جڑانوالہ:گیس سلنڈرز ریفلنگ کے دوران خوفناک آتشزدگی

فیصل آباد،جڑانوالہ(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کی غفلت اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کارروائیاں نہ کئے جانے پر جڑانوالہ میں گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کے دوران زور دار دھماکوں کے ساتھ دکان میں آگ گئی۔

سٹی جڑانوالہ کے علاقے جھمرہ روڈ پر واقعہ گیس سلنڈرز ریفلنگ کی دکان میں لیکیج کے باعث آگ لگ گئی ، خوفناک آتشزدگی سے دکان میں پڑے ہوئے متعدد گیس سلنڈرز زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ۔ جس سے دکان کی چھت بھی اُڑ گئی۔ بلند ہوتے ہوئے آگ کے شعلوں اور زور دار دھماکوں کی آوازوں سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم ریسکیو 1122 نے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے فیصل آباد اور نواحی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کارروائیاں نہ کئے جانے سے جگہ جگہ دکانوں پر گیس سلنڈرز کی ریفلنگ، منی پٹرول پمپس اور پابندی کے باوجود کھلے پٹرول کی فروخت کا دھندہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں