ماحولیاتی اپروول کمیٹی کا اجلاس ، 9کیسز پر جانچ پڑتال

ماحولیاتی اپروول کمیٹی کا اجلاس ، 9کیسز پر جانچ پڑتال

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی ماحولیاتی اپروول کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان کی زیر صدارت ہوا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شمیم خان،انسپکٹر ماحولیات ایم عرفان ،انسپکشن ممبر ایم طاہر ،ایس این اے نے شرکت کی ،اجلاس میں 9کیسز پر جانچ پڑتال کی گئی،جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے 7کیسز کی دوبارہ وزٹ کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ 2کیسز مکمل ہونے پر منظوری دی گی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کوئی بھی پروجیکٹ فضائی،زمینی اور آبی آلودگی کا سبب نہیں بنناچاہئے بنے حکومت پنجاب فضائی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے علمی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں