تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام اسرائیل کیخلاف مظاہرہ

تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام اسرائیل کیخلاف مظاہرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف خیام چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس کی قیادت ضلعی پیر سید صادق الامین اور نگرانی امیر پی پی 75 ملک شعبان نے کی،احتجاجی مظاہر میں ڈویڑنل نائب ناظم جاوید اقبال رضوی،سینئر رہنما پیر سید صفدر حسین بخاری،سیف الرحمن ملک،حافظ محمد بلال سمیت پی پی 75 کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی،احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے ،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے حکمران اسرائیل کے خلاف جہاد کا کریں اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیں،اقوام متحدہ سے ہمیں خیر کی توقع نہیں نہ ہی ہونی چاہیے ،فلسطین کے نہتے مسلمان آج ایک بار پھر کسی صلاح الدین ایوبی کے منتظر ہیں،عرب سرزمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے ،اس کے خاتمے کے لئے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں