عید پر شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ، بلدیہ عملہ متحرک رہا

عید پر شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ، بلدیہ عملہ متحرک رہا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عیدالفطر کے ایام میں شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی زیر نگرانی تمام سٹاف متحرک رہا۔

سینٹری انسپکٹر میاں عابد دستگیر کی قیادت میں تعطیلات کے باوجود بلدیہ عملہ شفٹوں میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتا رہا ،جب کہ پوری مشینری سمیت عملہ نے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے ، مساجد،عید اجتماعات،پبلک مقامات کی صفائی و ستھرائی کے ساتھ ساتھ شہر کے نشیبی علاقوں سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے دن رات بلدیہ عملہ مصروف رہا،علاوہ ازیں مغربی ہواوں کے باعث عید ایام کے دوران ممکنہ باشوں،آندھی اور گرد آلود ہواوں کے چلنے کی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پر بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،ریسکیو1122،سول ڈیفنس سمیت متعلقہ ادارے بھی الرٹ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں