ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ،مٹھائی وتحائف تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے عید کے روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکس وسیلز میں جاکرقیدیوں کو عید کی مبارکباددی۔ اور ان میں مٹھائی وتحائف تقسیم کئے ۔ جیل ہسپتال میں زیر علاج اسیران کی صحت دریافت کی۔ انہوں نے کچن میں جاکر قیدیوں کو دیئے جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔