کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل آئندہ خود ریڈ نہیں کرینگے :سی پی او

 کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل آئندہ خود ریڈ نہیں کرینگے :سی پی او

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد علی ضیا کی جانب سے پولیس لائنز میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے عید پر اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی گئی۔

سٹی پولیس آفیسر محمد علی ضیانے پولیس لائنز میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔جس میں ایس ایس پی آپریشنز حسن جاوید بھٹی ،ایس پی لائلپور ڈویژن رحمان قادر ،ایس پی اقبال ڈویژن عثمان منیر سیفی ،ایس پی جڑانوالہ ڈویژن عابد ظفر ،چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،ڈولفن فورس ، ایلیٹ فورس آور ضلع بھر کے پولیس افسروں کی شرکت ۔سٹی پولیس آفیسر نے عید الفطر پر اچھی ڈیوٹی کرنے پر تمام پولیس افسران کو شاباش دی ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے ریڈ کے متعلق ہدایات دیں کہ اندرون ضلع متعلقہ ڈی ایس پی کو اطلاع کر کے ریڈ کیا جائے گا اور بیرون ضلع متعلقہ ایس پی کو اطلاع دی جائے گی ۔جبکہ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل آئندہ سے ریڈ نہیں کریں گے بلکہ متعلقہ اپر سپارڈینٹ ساتھ موجود ہو گا ۔ملز موں کی گرفتاری کے لئے ریڈز بمطابق ایس او پیز کئے جائیں گے ۔بغیر مقدمہ کے کسی ملزم کو حوالات میں نہیں رکھا جائے گا ۔غیر قانونی حراست کسی صورت قبول نہیں ۔ گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتاری ڈال کر عدالت پیش کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں