عید کے دنوں میں تفریحی پوائنٹس پر فیملیز کا رش رہا

 عید کے دنوں میں تفریحی پوائنٹس پر فیملیز کا رش رہا

چناب نگر(نامہ نگار)دریائے چناب پر عید کے ایام میں تمام تفریحی پوائنٹس پر فیملیز کا رش دیکھنے میں آیا۔

 دریائے چناب کے کنارے بچوں نے اونٹ اور گھوڑے کی سواری کی ، فوڈ پوائنٹس پر مزیدار کھانے کھائے اور خوب انجوائے کیا ، چناب پارک اور اسکے اطراف میں جھولوں پر ہر عمر کے لوگوں نے بھرپور انجوائے کیا ، اس سال بھی ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا اور ڈی پی او عبداﷲ احمد کی جانب سے سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے تھے ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ، ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے سینکڑوں سکیورٹی اہلکار ،سول ڈیفنس رضاکاران ،ریسکیورز و دیگر متعلقہ اداروں کے جوان 24گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے چناب پر فری پارکنگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں