موسلا دھار بارشوں کاامکان، احتیاطی تدابیر کی ہدایت

 موسلا دھار بارشوں کاامکان، احتیاطی تدابیر کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپوٹر)ملک کے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد میں بھی تیز طوفانی ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کے امکانات۔۔۔

محکمہ موسمیات نے مطلع کردیا جس پر این ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح فیصل آباد میں بھی آئندہ ہفتے کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز طوفانی ہوائوں اور موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ این ڈی ایم اے کی جانب سے بارش والے علاقوں میں شہریوں کو مکمل حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں