ڈی سی جھنگ کاڈی ایچ کیوہسپتال اورہیلتھ سنٹر کادورہ

ڈی سی جھنگ کاڈی ایچ کیوہسپتال اورہیلتھ سنٹر کادورہ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہریوں کو صحت کی طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ایم عمیرنے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا سرپرائز دورہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا ۔۔

اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایکسین بلڈنگ کے ہمراہ میڈیکل ایمرجنسی کی ریویمپنگ کے جاری کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایم عمیرنے رورل ہیلتھ سنٹر موچیوالہ کا سرپرائز دورہ کیا۔ ہیلتھ سینٹر پر ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اطمینان کا اظہارکیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام بنیادی مراکز صحت پر ہر قسم کے علاج کی سہولت مہیا کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مرکز صحت انتظامیہ سے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں اور علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو مرکز صحت کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں