لالیاں:نکاسی آب کا نظام تباہ تجاوزات کیخلاف کارروائی کامطالبہ

لالیاں:نکاسی آب کا نظام تباہ  تجاوزات کیخلاف کارروائی کامطالبہ

لالیاں (نمائندہ دنیا)نکاسی آب کا نظام متاثر، گلی محلوں سے مریضوں کو منتقل کرنے میں مشکلات کاسامنا۔ میونسپل کمیٹی لالیاں کی نا اہلی اور چشم پوشی کے باعث با اثر افراد نے اپنے گھروں کے آگے چار چار فٹ اونچے ریمپس بنا کر گلی بازاروں کا نقشہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے ۔۔

ان اونچے ٹیلے نما ریمپس کی وجہ سے نکاسی آب کے نظام کے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گزرنے والے راہگیروں اور سواروں کیلئے مشکلات پیدا ہو چکی ہیں بزرگ افراد کے لیے ان ٹیلوں کو پار کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں جبک ان غیر قانونی ریمپس نے سکول جانیوالے بچوں کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچار کر دیا ہے متاثرہ افراد نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے شہر بھر میں غیر قانونی ریمپس اور تجاوزات کیخلاف بلا تفریق آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں