دوافراد کو کو زخمی کرنے والے ملزموں کو دھرلیاگیا

دوافراد کو کو زخمی کرنے  والے ملزموں کو دھرلیاگیا

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ مسن کے علاقہ اڈا پیر کوٹ کے قریب بذریعہ فائر نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملہ، ڈی پی او راشد ہدایت کے فوری نوٹس پر ملزم فرحت عباس کو بروقت گرفتار کر لیا گیا،۔

فرحت نے دوستی کے تنازعے پر فضل عباس کو فائر کیا جو غلطی سے امیر حسن نامی جوان کو ٹانگ میں لگا، مضروب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ ٹوبہ روڈ بائی پاس کے قریب بذریعہ فائر شہری کے زخمی ہونے پرڈی پی او راشد ہدایت کے فوری نوٹس پر دو ملزم بروقت گرفتار، مقدمہ درج، عبدالرحمان اور عبداللہ دونوں بھائیوں نے مبینہ طور پر رقبے کے تنازعے کی رنجش پر بلال ارشد نامی شہری کو زخمی ۔ تھانہ سیٹلائٹ پولیس نے ملزم عبدالرحمان اور عبداللہ کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں