چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پرمزدور تنظیمیں سراپا احتجاج

چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پرمزدور تنظیمیں سراپا احتجاج

پینسرہ(نمائندہ دنیا)چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر لیبر تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں، مقدمات کا اندراج نہ ہونے پر بھرپور احتجاج کی دھمکی دیدی ۔

 لیبر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر سلیم اختر کی جانب سے چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالکان کے خلاف چھ استغاثہ جات تھانہ ٹھیکریوالا میں جمع کروائے گئے جن میں چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر مقدمات کی درخواست کی گئی مگر کئی ہفتے گذرنے کے بعد بھی ان پر مقدمہ درج نہ ہو سکے لیبر آفیسر اور مزدور راہنما بابا لطیف انصاری نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکریوالا پولیس مالکان سے ساز باز کرکے مقدمات کے اندارج میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اگر مقدمات کا اندراج یقینی نہ بنایا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے اس موقع پر تھانہ ٹھیکریوالا کے ایس ایچ او نے اپنے موقف میں معاملہ کو چیک کر کے دیئے گئے استغاثہ جات پر مقدمات کے اندارج کی یقین دہانی کرا دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں