طلال چودھری کا سینیٹر منتخب ہونے پرعید ملن پارٹی کا اہتمام

 طلال چودھری کا سینیٹر منتخب ہونے پرعید ملن پارٹی کا اہتمام

بلوچنی( نمائندہ دنیا)طلال چودھری نے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر اپنے ڈیرے پرعید ملن پارٹی کا اہتمام کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو شہباز شریف اور مریم نواز شریف پر بہتری کی پوری امید ہے ۔۔

مسلم لیگ (ن) کی کی پالیسیوں سے معیشت ترقی کی طرف گامزن ہے ۔عوام کو جلد مہنگائی،بے روزگاری کاخاتمہ اور خوشحالی و ترقی نظر آئے گی ۔عمران خان کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا۔ مہنگائی بے روزگاری بدامنی، سیاست میں بداخلاقی کا فروغ ، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے سب عمران خان کے تحفے ہیں قائد (ن) لیگ کے ویژن اور رہنمائی میں بہت جلدان سب بحرانوں سے ملک کو نکال دیا جائے گا۔قائدین نے جواعتماد کیا ہے ، اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا ۔ علاقہ بھر کے مخلص اور وفادار پارٹی ورکرز کو ہمیشہ عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا عید ملن پارٹی پر نیو پنجاب میڈیا گروپ سے گفتگو کرتے انہوں نے مزید کہاعوام کو وزیرا عظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر پورا اعتماد اور یقین ہے کہ وہ ملک اور صوبہ پنجا ب کو ہر قسم کے مسائل اور بحرانوں سے بہت جلد نجات دلا دیں گے ۔ عید ملن پارٹی میں ضلع بھر سے لیگی ورکرز نے خصوصی شرکت کی تمام شرکاء نے انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر فہیم ارشد چوہدری ، بلال چوہدری ،حسن چوہدری ، حسان طلال چوہدری میان سیف الملوک سابق جیئرمین، حاجی عطاملک ،ملک طاہر حمید فانی،ملک راشد حمید ، مدثر حمید فانی ، احمد طاہرفانی، عثمان حمید ،ملک یاسر ،آفتاب اکبر چوہدری اور دیگر سینکڑوں معززین و لیگی ورکرز موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں