ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کرنے پر شہری پر حملہ کر دیا

ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کرنے پر شہری پر حملہ کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کرنے پر شہری پر جان لیوا فائرنگ کردی گئی۔

تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے 47رب کے رہائشی عثمان نے پولیس کو بتایا کہ اسکے گھر کے باہر ملزموں کی جانب سے آئے روز ہوائی فائرنگ کی جاتی تھی۔ جنہیں ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کیاگیا۔ تو ملز موں نے اس پر مبینہ طور پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کردی گئی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں