شادی میں ہوائی فائرنگ ، کارروائی کیلئے آئی پو لیس ٹیم پر تشدد

شادی میں ہوائی فائرنگ ، کارروائی کیلئے آئی پو لیس ٹیم پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کار روائی کیلئے جانے والی پولیس ٹیم کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ ساہیانوالہ پولیس کی جانب سے چک نمبر 19 ج ب میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افرادکے خلاف کارر وائی کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران 50 سے زائد مسلح افراد کی جانب سے پولیس ٹیم کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں